یوکرین پر بٹ کوائن کی بارش

 بٹ کوائن فائل فوٹو بٹ کوائن

یوکرین پر روسی حملے کے بعد ملک کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے لیے عوام سے عطیات کی اپیل کی جارہی ہیں، حیران کن طور پر عوام اس مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دینے اور مالی مدد کے لیے فرنٹ لائن پر آکھڑے ہوئے ہیں۔

یوکرین میں حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی جاچکی ہے۔ جبکہ عطیہ کرنے والے اپنا نام بھی سامنے لانا نہیں چاہتے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے جس میں سب سےزیادہ بٹ کوائن شامل ہیں۔

ان کرنسیوں کے 4 ہزار عطیات اداروں کو موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک نامعلوم شخص نے 30 لاکھ ڈالر کے بٹ کوائن عطیہ کئے ہیں اور اپنا نام تک نہیں بتایا۔

یاد رہے ایک روز قبل ہی یوکرینی حکومت نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ وہ بٹ کوائن، ایتھریئم اور یو ایس ٹی ڈی کی صورت میں بھی عطیہ قبول کر رہے ہیں۔

اور 8 گھنٹے میں 54 لاکھ ڈالر کرپٹوکرنسی والٹ میں جمع ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ چھ دنوں سے جنگ جاری ہے۔

اس جنگ کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی دیگر شہروں کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔

روس کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک نے روسی صدر، متعدد اہم شخصیات اور روس کے مالیاتی اداروں پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store