حقیقی قیمتی این ایف ٹی فروخت کے لیے پیش

حقیقی قیمتی این ایف ٹی فائل فوٹو حقیقی قیمتی این ایف ٹی

اگر کسی صارف کے پاس کرپٹو کرنسی ایتھریئم کے 30 یونٹ یعنی 50 ہزار ڈالر کی رقم ہے تو وہ اس کے بدلے کرپٹوپنک کے تحت ہاتھ سے ڈھالے گئے لاکٹ کے پینڈنٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ آپ انہیں بطور این ایف ٹی استعمال کرسکتے ہیں لیکن ان کی حقیقی قیمت بھی ہے۔

ٹفنی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے ان خوبصورت پینڈنٹ میں 18 قیراط سونے کی چین اور ہیرے یا قیمتی جواہرات لگے ہیں۔ ایک اور پینڈنٹ میں کل 30 ہیرے یا اس کے برابر قیمتی جواہرات جڑے گئے ہیں۔ اس طرح ایک کرپٹوپنک پینڈنٹ کی قیمت سوا کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

لیکن یہ حقیقی پینڈنٹ صرف وہی خرید سکتے ہیں جن کے پاس پکسل زدہ اوٹار یعنی کرپٹوپنک کے این ایف ٹی موجود ہیں۔ اس وقت کرپٹوپنک کے دس ہزار ڈیزائن ڈجیٹل ڈیزائن ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتی پینڈنت بنانے کا مقصد پوری دنیا میں کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی کی گرتی ہوئی مارکیٹ کا ازالہ کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store