گیس بحران ختم نہ ہوسکا، گھروں میں کھانا تو کیا انڈا تلنا مشکل ہوگیا

گیس بحران ختم نہ ہوسکا، گھروں میں کھانا تو کیا انڈا تلنا مشکل ہوگیا فائل فوٹو گیس بحران ختم نہ ہوسکا، گھروں میں کھانا تو کیا انڈا تلنا مشکل ہوگیا

ملک کے متعدد شہروں میں گیس بحران ختم نہ ہوسکا جس کے باعث گھروں میں کھانا تو کیا انڈا تلنا مشکل ہوگیا۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے ماضی میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دیے جاتے رہے، اب ملک میں گیس کی ڈیمانڈ ہر روز بڑھ رہی ہے، توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا گیا تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ڈومیسٹک گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے ، سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

install suchtv android app on google app store