انڈونیشیا میں چرچ کے باہر دھماکے، متعدد افراد زخمی

انڈونیشیا میں چرچ کے باہر دھماکے فائل فوٹو انڈونیشیا میں چرچ کے باہر دھماکے

انڈونیشیا میں چرچ کے باہر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایسٹر سے قبل انڈونیشیا میں دہشت گردی کے واقعہ ہوا ہے، جہاں چرچ کے باہر دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں کیا گیا، جس وقت دھماکا ہوا اس وقت چرچ میں مذہبی تقریبات جاری تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ چرچ کے پادری نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک مشتبہ بمبار نے چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے اسے اندر داخل ہونے سے روک دیا اور اس نے خود کو چرچ کے دروازے پر خود کو اڑا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زوردار دھماکوں کے باعث چرچ میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے تاہم چرچ انتظامیہ نے فوری طور پر حالات کو کنٹرول کیا اور لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک زرودار دھماکے ہوتے ہیں، جس کے باعث دھواں اور ملبہ سڑک پر پھیل جاتا ہے اور فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد حواس باختہ ہوجاتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store