معاشی اور مالی بحران کا شکار لبنان میں مظاہرے پھوٹ پڑے، کئی علاقوں میں سڑکیں بند

 لبنان میں مظاہرے فائل فوٹو لبنان میں مظاہرے

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا لبنان میں مہنگائى كے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا مظاہرین نے مختلف علاقوں میں متعدد سڑکیں بند کردیں۔

لبنان میں مہنگائى میں بے انتہا اضافہ ہو گیا معاشی اور مالی بحران کا شکار لبنان میں مظاہرے پھوٹ پڑے مظاہرین نے لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد سڑکیں بند کردی۔

مظاہرین نے طرابلس کے دروازے پر ایک دیوار کھڑی کردی سول ڈیفنس نے عباسیہ میں ٹائر جلا کر راستہ بند کردیا۔

مظاہرین میں سے ایک نے سڑک بند کرتے ہوئے خود سوزی کی کوشش کی جسے سیکورٹی اہلکاروں نے بچا لیا۔

لبنانی فوج کی فورسز نے طرابلس میں مظاہرے کو زبردستی منتشر کیا اور سڑک کو کچھ دیر کے لئے کھول دیا لیکن مظاہرین نے کچھ دیر بعد دوبارہ سڑک کو بند کر دیا۔

لبنان میں نصف سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے نمایاں کمی سے شہریوں کی قوت خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store