اسپتال کی لفٹ گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ بال بال بچ گئے

اسپتال کی لفٹ گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ بال بال بچ گئے فائل فوٹو اسپتال کی لفٹ گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ بال بال بچ گئے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسپتال کی لفٹ گر گئی، لفٹ میں سابق وزیر اعلیٰ موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اسپتال کی لفٹ اس وقت گر گئی جب اس میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

سابق وزیر اعلیٰ ایک سابق وزیر کی تیمارداری کے لیے اندور کے اسپتال میں پہنچے تھے اور جیسے ہی وہ کانگریس کے رہنماؤں کے ہمراہ لفٹ میں سوار تو لفٹ گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اندور کے سینئر رہنما اور سابق وزیر رام شنکر پٹیل بیماری کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ کمال ناتھ، رکن اسمبلی جیتو پٹواری، سجن سنگھ ورما اور وشال پٹیل کے ہمراہ ان کی عیادت کے لیے اسپتال گئے تھے۔

حادثے کے وقت وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ لفٹ میں زیادہ افراد کے جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

مدیحہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈی این ایس اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ لفٹ میں زیادہ افراد سوار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تاہم لفٹ گری نہیں تھی بلکہ کچھ فٹ تک نیچے چلی گئی تھی جسے بعد میں نیچے لے جایا گیا۔

کانگریس کے صوبائی ترجمان نے ایک بیان میں سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی حفاظتی اقدامات میں لاپروائی برتی گئی، اس معاملے کی جانچ کرائی جائے۔

install suchtv android app on google app store