مقبوضہ کشمیر کے بعد بزدل بھارت نے نئی دہلی میں دھرنا دینے والے کسانوں کا بھی انٹرنیٹ بند کر دیا

مقبوضہ کشمیر کے بعد بزدل بھارت نے نئی دہلی میں دھرنا دینے والے کسانوں کا بھی انٹرنیٹ بند کر دیا فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر کے بعد بزدل بھارت نے نئی دہلی میں دھرنا دینے والے کسانوں کا بھی انٹرنیٹ بند کر دیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بعد نئی دہلی میں دھرنا دینے والے کسانوں کا بھی انٹرنیٹ بند کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کے دارالحکومت نئی دہلی میں کسانوں کا دھرنا جاری ہے اور کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کر دیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں کئی مقامات پر کسان دھرنا دیے ہوئے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے کسانوں کے مطالبات ماننے کے بجائے انہیں انٹرنیٹ کی سہولت سے بھی محروم کر دیا۔

کسانوں نے مودی سرکار کی کسان دشمن قوانین کے خلاف دو ماہ سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

بھارت میں کسانوں کے متنازع زرعی قوانین کو کالعدم قرار دینے کے لیے شروع کی گئی تحریک دن بدن زور پکڑتی جا رہی ہے۔

بھارت میں چند روز پہلے ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران کسانوں اور بھارتی حکام کے درمیان جھڑپوں کی صورت میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ نئے زرعی قوانین سے خوراک کے بڑے خرید کنندہ افراد کو فائدہ جبکہ کسانوں کو نقصان ہو گا۔

install suchtv android app on google app store