بچوں کا آن لائن تحفظ، سعودی انسانی حقوق کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

 سعودی انسانی حقوق کمیشن فائل فوٹو سعودی انسانی حقوق کمیشن

سعودی انسانی حقوق کمیشن نے بچوں کو آن لائن ہراسمنٹ سے بچانے کےلیے بڑا قدم اٹھا لیا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب میں بچوں کے تحفظ سے متعلق متعدد موثر اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اب سعودی انسانی حقوق کمشین کی جانب سے بچوں کے آن لائن تحفظ کو بھی یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آن لائن تحفظ سے متعلق سعودی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ عواد العواد نے ‘چائلڈ پروٹیکشن ان ورچوئل ورلڈ’ کے نام منعقدہ سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیٹ پر موجود جرائم پیشہ عناصر آن لائن بچوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم مملکت میں بچوں کو آن لائن ہراسمنٹ سے بچانےکے لیے فول پروف میکنزم بنایا گیا ہے۔

انہوں نے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے لیے طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store