سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری فائل فوٹو سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔ ‏

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ہے، سعودی حکومت نےسعودیہ آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دی ہے۔

‏اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودیہ جانے والے مسافروں پر ہوگا، سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائینز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

ائیرلائینز انتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو آگاہ کردیا ہے، ہدایت کی گئی ہے کہ 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافر کی بورڈنگ سے انکار کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store