1985 سے نیچے ماڈل کی گاڑیوں پر سیٹ بیلٹ کا قانون لاگو؟ ٹریفک حکام کا بیانیہ جاری

ٹریفک پولیس فائل فوٹو ٹریفک پولیس

ٹریفک حکام نے سیٹ بیلٹ قانون سے متعلق بتایا کہ 1985 سے نیچے ماڈل کی گاڑیوں پر سیٹ بیلٹ کا قانون لاگو نہیں ہوگا۔

سعودی عرب کے ٹریفک حکام کی جانب سے سیٹ بیلٹ چالان کی وضاحت ایک صارف کے سوال کے جواب میں کی گئی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ ٹریفک قوانین تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کےلیے یکساں ہیں، سیٹ بیلٹ کا قانون 1985 اور اس کے بعد کی تمام گاڑیوں پر لاگو ہوتا ہے اور ایسا کرنے والوں پر 150 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق خودکار یا روایتی طریقے سے سیٹ بیلٹ کے چالان پر اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store