جو بائیڈن نے ٹرمپ کو روسی صدر کا کتا قرار دیدیا

امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹکس امیدوار جوبائیڈن فائل فوٹو امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹکس امیدوار جوبائیڈن

امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹکس امیدوار جوبائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر کا کتا قرار دیدیا۔

مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عوام کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے، عوام جمہوریت واپس لےکر رہیں گے، ٹرمپ کو بوریا بستر گول کر کے گھر جانا ہو گا۔

ڈیموکریٹک امیدوارجو بائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا اسی وقت جائے گا جب ٹرمپ گھر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اور نیٹو بھی مذاق اڑاتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے تھا کہ وہ روس کے صدر کو چیلنج کرتے لیکن ٹرمپ روسی صدر پیوٹن کا کتا بنے ہوئے ہیں۔

ریلی کے شرکا سے سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی خطاب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کو بھی ریئلٹی شو کی طرح چلا رہے ہیں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدامات کا خمیازہ کورونا سے ہلاکتوں کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ٹرمپ کو دکھ ہےکہ ٹی وی اور عوام کورونا کورونا کر رہے ہیں، ٹرمپ ڈاکٹروں پر بھی الزام لگا رہے ہیں کہ وہ کورونا کی وجہ سے ڈالر بنا رہے ہیں۔

براک اوباما کا کہنا تھا کہ ہربرٹ ہوور کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہوں گے جن کی نوکری جائے گی۔

install suchtv android app on google app store