ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا فائل فوٹو ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی۔ امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیز اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یقینی بنانا ہو گا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ اس صورتحال پر نہ پہنچے، اس کے لیے یقینی بنانا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی وژنری قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، دو ایٹمی پڑوسی ملک آل آؤٹ جنگ کے دہانے پر تھے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یقینی بنانا ہو گا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ اس صورتحال پر نہ پہنچے، اس کے لیے یقینی بنانا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔

install suchtv android app on google app store