ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان میجر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے، امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کی جانب سے ممکنہ جارحیت کا اس بار جدید عسکری ٹیکنالوجی کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔
جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکا کے پاس مغربی ایشیا سے انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی انہیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نئے عالمی نظام میں امریکا کو اس کی سابقہ حیثیت میں واپس آنے کی اجازت نہیں دے گا۔