امریکی مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو 7 روز کے اندر تجارتی جہاز رانی کے لیے کھولنے کی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ جنگ میں بُری طرح نقصان اٹھا رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول حاصل ہے اور وہاں سے بڑی مقدار میں تیل گزر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور انہیں بھی معاہدے کرنے میں دلچسپی ہے تاہم ایران کی پیشکش قابلِ قبول نہیں۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا تھا کہ انہوں نے قطر کے ذریعے امریکا کو سات روزہ جنگ بندی منصوبہ پہنچا دیا ہے۔ امریکا مان جائے تو سات دن میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store