مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا

مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا	فائل فوٹو مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا

فرانس میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی شان کی میں گستاخی کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان غم و غصے میں مبتلا ہیں اور احتجاج اور ریلیاں نکال کر اس کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔

مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

مسلمان ملک بنگلہ دیش میں بھی ہزاروں عاشقان مصطفیٰ فرانس کی جانب سے رسولؐ کی شان میں بے ادبی پر سڑکوں پر نکلے

ہاتھوں میں بینرز،پینا فلیکس اور جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے اقدام کی شدید مذمت کی اورکہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی مقدسات کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔

مظاہرین نے فرانسیسی صدر کا پتلا نظر آتش کیا اور فرانس کا پرچم پیروں تلے روند کر اپنی شدید نفرت کا اظہار کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرانس کو اس توہین کی قیمت چکانا ہو گی۔

لبنان اور فلسطین میں بھی مسلمان گستاخانہ خاکوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے،ہزاروں فلسطینیوں نے غربی پٹی میں فرانس کے خلاف مظاہرہ کیا، نعرے لگائے اور فرنچ صدر کی تصاویر کو نذر آتش کیا۔

مظاہرین نے تا دم مرگ رسول اکرم کی عزت اور وفاداری کے حوالے سے بھی تجدید بیعت کا اعلان کیا،اسرائیلی فوج نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور طاقت کا بہیمانہ استعمال کی۔

install suchtv android app on google app store