سابق فرانسیسی صدر کو 6 ماہ قید کی سزا

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی فائل فوٹو سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں انتخابی مہم کے دوران غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

کرپشن کے مختلف الزامات پر سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی گھر پر نظربند ہیں، وہ 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

اپنے فیصلے میں اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا کہ نکلوس سرکوزی کو 6 ماہ قید کی یہ سزا جیل میں نہیں کاٹنی ہوگی، اُن کے وکیل ونسنٹ ڈیسری نے کہا کہ سابق صدر اس فیصلے کو فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کریں گے۔

install suchtv android app on google app store