فرانس کا اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے  دورہ اسرائیل کے موقع پر غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ فائل فوٹو فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے دورہ اسرائیل کے موقع پر غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرین کولونا نے یہ مطالبہ اپنے دورہ اسرائیل کے موقع پر کیا۔

اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیرس کو غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ بہت سارے عام شہری مارے جا رہے ہیں۔ یہاں فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان سرحد پراسرائیل سمیت تمام فریقین کشیدگی کم کریں، کشیدگی میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ اسرائیل سے بھی کہتی ہوں کہ حالات قابو سے باہر ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں، احتیاط اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store