سگریٹ نوشی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی

سگریٹ نوشی فائل فوٹو سگریٹ نوشی

کویتی حکومت نے شہریوں خصوصاً سگریٹ پینے والے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ تنگ اور چھوٹے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

کویت کی ماحولیاتی پبلک اتھارٹی نے یہ اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے رد عمل میں کیا، ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک سرکاری دفتر کا ملازم دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی کررہا تھا۔

جس پر مذکورہ پبلک اتھارٹی نے فوری اقدام کرتے ہوئے تمباکو نوشی کرنے والے شخص کیخلاف ماحولیاتی تحفظ قانون کے آرٹیکل 56 کے تحت کارروائی کی ہے۔

ماحولیاتی پبلک اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بند اور نیم بند عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی سختی سے ممانعت ہے، سوائے ان مقامات کے جو سگریٹ پینے کیلیے مختص کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ انہیں معاشرے کو آلودگی سے پاک کرنے اور لوگوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store