آب و ہوا اور خوبصورتی کےلئے مشہور پرتگال کے جزیرے مادیرا میں پھولوں کا تہوار شروع ہو گیا،،کئی مقامات پر پھولوں کی رنگارنگ نمائشوں میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔
پرتگال میں آئی رنگا رنگ پھولوں کی بہار۔جزیرے میڈیرا میں پھولوں کے تہوار کا آغاز ہو گیا.
تہوار کے آتے ہی شہر کے وسط میں پھولوں کے انتظامات کئے گئے،،سڑکیں خوشنما پھولوں سے بھر گئی،،لاکھوں پھول دلکش باغوں کی زینت بن گئے.
پورےشہر کےگھروں، سٹرکوں اور گلی محلوں کوخوبصورت پھولوں کے ساتھ سجادیا گیا،،کئی مقامات پر پھولوں کی رنگارنگ نمائشوں میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں.
بچوں کی جانب سے خوبصورت لباس پہنے سٹرک پر پریڈ بھی کی گئی ۔شہریوں نے خوبصورت پھولوں کی نمائش دیکھنے کے لئے پھولوں کی منڈیوں کا رخ کیا۔۔۔۔
یہ میلہ اس جزیرے کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہزاروں لوگ سارا سال اس میلے کے توسط سے روزگار حاصل کرتے ہیں۔۔