فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے مات دے دی

فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے مات دے دی فائل فوٹو فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے مات دے دی

 فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے گروپ ایچ کے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

پرتگال کی جانب سے پانچویں منٹ میں رِکارڈو ہورٹا نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جنوبی کوریا کے کِم ینگ-گوون نے 27 ویں منٹ میں برابر کردیا۔
دوسرے ہاف کے آخر کے اضافی وقت میں ہوانگ ہی-چین نے گول اسکور کر کے جنوبی کوریا کو برتری دلا ئی جس نے فتح یقینی بنا دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن پربالترتیب موجود پرتگال اور جنوبی کوریا ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر گئے۔

install suchtv android app on google app store