بحرین حکام نے غیر ملکیوں اور تارکین وطن کے لیے ہدایات جاری کردیں

بحرین فائل فوٹو بحرین

بحرین میں غیر ملکیوں اور تارکین وطن کو مہذب لباس پہننے اور عوامی مقامات پر طرز عمل کو بہتر بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

قدامت پسند ملک بحرین کی میونسپل کونسل کے رکن نے غیر ملکیوں اور تارکین وطن کے لباس اور ان غیر مہذب حرکات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محمد الدوسیری نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض غیرملکیوں اور تارکین وطن نے عوامی اقدار اور ملکی سماجی روایات کے برعکس ایسی تقریبات منعقد کیں, جس میں غیر شائستہ لباس پہنے افراد نے منفی رویہ اپنایا۔ جو کسی بھی لحاظ سے مروجہ ملکی تہذیب کی عکاسی نہیں کرتا۔

ان کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سائن بورڈ آویزیں کر کے تلقین کی گئی ہے کہ عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ ملک میں آنے والا ہر شہری عوامی مقامات پر سماجی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھیں اور شائستہ رویہ اپنا کر ذمہ داری کا احساس برقرار رکھیں۔

install suchtv android app on google app store