بحرین کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں کمانڈر انچیف نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، بحرین کے کمانڈر انچیف نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

install suchtv android app on google app store