بحرین نے پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے

بحرین نے پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے فائل فوٹو بحرین نے پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے

مشرقی وسطیٰ کی اہم ریاست بحرین نے پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے پاکستان، بھارت، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان،بھارت ، سری لنکا، ڈومینیکن ریپبلک، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

install suchtv android app on google app store