نام نہاد امن معاہدہ میں فلسطین عوام کی امنگوں کا خون، دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع

دنیا بھر میں دہشت گرد اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے فائل فوٹو دنیا بھر میں دہشت گرد اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو فلسطینیوں نے مسترد کر دیا، دنیا بھر میں دہشت گرد اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

عرب امارات، بحرین کے اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے کے خلاف دنیا بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، سازشی معاہدے کے خلاف فلسطینی عوام نے طول کرم، الخلیل، نابلس، رام الله اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔

ہزاروں افراد نے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا اور فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کئے۔

مظاہرین نے معاہدے کو نہتی اور مظلوم فلسطینی قوم کی جدوجہد کے ساتھ دھوکہ اور تسلط پسندی کو جاری رکھنے کےلئے اسرائیل کو گرین سگنل دینے سے تعبیر کیا۔

مزید پڑھیں:امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیے

فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطی میں امن لا سکتا ہے، معاہدے کے خلاف واشنگٹن میں بھی مظاہرے کئے گئے،،جس میں یہودیوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، احتجاج میں اسرائیل ،امریکا،عرب امارات اور بحرین کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

مزید جانئے: ایران اور ترکی کی اسرائیل-بحرین معاہدے کی سخت مذمت

یاد رہےکہ ترکی اور ایران نے اسرائیل اور بحرین کے مابین ہونے والے معاہدے کی مذمت کردی۔ ترکی نے دونوں ممالک کے مابین معاہدے کو فلسطینی مقاصد کے لیے 'تازہ دھچکا' قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اسرائیل اور بحرین کے مابین 'امن معاہدے' کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ ایک مہینے قبل یعنی 15 اگست کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے سے متعلق 'امن معاہدہ' ہوا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store