اماراتی حکومت کا نئے سال پر عوام کو شاندار تحفہ

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عوام کو نئے سال پر شاندار تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے دیا ہے۔ فائل فوٹو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عوام کو نئے سال پر شاندار تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عوام کو نئے سال پر شاندار تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سال نو کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور فیول پرائس کمیٹی نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج (پیر) یکم جنوری 2024 سے ہو گیا ہے اور 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ختم ہوئے سال دسمبر 2023 میں 2.96 درہم فی لیٹر تھا اب شہریوں کو 2.82 درہم میں فروخت کیا جائے گا جب کہ پٹرول اسپیشل کے نرخ 2.85 درہم فی لیٹر سے کم کر کے 2.71 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

پٹرول ای پلس 91 کے نرخ جو دسمبر میں 2.77 درہم تھے اب جنوری میں کم ہو کر 2.64 درہم ہو گئے۔

فیول پرائس کمیٹی نے ڈیزیل کی قیمت میں بھی کمی کی ہے اور اس کی نئی قیمت 3.19 سے کم کرکے 3 درہم مقرر کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store