بھارتی جاسوس گرفتار، تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا، جانیے تفصیلات

پولیس فائل فوٹو پولیس

نارویجن پولیس نے نارروے میں مقیم بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارویجن پولیس نے ہفتے کے روز اہم مٹینگ میں بیٹھے ہوئے پچاس سالہ بھارتی نژاد شہری ہرشرن سنگھ کی مشکوک حرکات کا نوٹس لیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر ہرشرن نامی شخص کو گرفتار کیا اور اُس کے پاس سے اہم دستاویزات برآمد کیں۔

ملزم نے دوران تفتیش جاسوسی کا اعتراف کیا اور افسران کو بتایا کہ اُس کے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے روابط تھے اور ملاقات بھی رہتی تھی، ہر مٹینگ میں وہ اہم معلومات بمعہ دستاویزات خفیہ ایجنسیوں کو فراہم کرتا تھا۔ ہرشرن نے نارویجن پولیس کو بتایا کہ اُس نے جاسوسی کے بدلے بھاری رقم وصول کی۔

پولیس نے ملزم کو تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ہرشرن پر فردِ جرم عائد کی اور اُسے چار ہفتوں کے لیے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

نارویجن میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرشرن پر عائد ہونے والی فرد جرم پر اُسے کم از کم پندرہ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store