امریکی صدر ٹرمپ نے پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل خریدنے کے خواہاں

 روز ویلٹ ہوٹل فائل فوٹو روز ویلٹ ہوٹل

قومی ائیرلائن کے اثاثوں کی خریداری میں امریکی صدر بھی کود پڑے۔ قومی ایئر لائن کے مینجنگ ڈائریکٹر انویسٹمنٹس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےماضی میں روز ویلٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس لمیٹڈ نے کہا کہ اس ہوٹل نے گذشتہ سال پندرہ لاکھ ڈالر کا نقصان کیا، جبکہ گذشتہ بیس سال میں روز ویلٹ نے پنتالیس کروڑ ڈالرکا منافع کمایا اور روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کیلئے بڑی رقم درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرس کا ہوٹل فائیو اسٹار ہے جبکہ روز ویلٹ تھری اسٹار ہے، روز ویلٹ کو استعمال کی عمارت بناکر منافع کمایا جاسکتا ہے۔وزیر نجکاری میاں سومرو کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی نجکاری پر فنانشل ایڈوائزر مشورہ دے گا، جبکہ ہوٹل بیچنے کا ارادہ نہیں، لیز یا کسی کو شریک کرنے کا ارادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store