نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
پرواز نمبر پی کے 325 نے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ فضا میں پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرا گیا، پائلٹ نے انجن سے خود کار نظام کے تحت سگنل ملتے ہی کنٹرول ٹاور کو آگاہ کرکے واپس لینڈنگ کے لیے آگاہ کیا۔
پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔
طیارے کو ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کرکے انجینیئرز کو طلب کیا گیا، طیارے کے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا گیا۔