ریپبلکن پرائمری، نکی ہیلی نے ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی میں شکست دیدی

ڈونلڈ ٹرمپ، نکی ہیلی فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ، نکی ہیلی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی میں شکست ہو گئی، انھیں نکی ہیلی نے ہرا کر پہلا ریپبلکن صدارتی نامزدگی کا الیکشن جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کی 2024 کی مہم میں نکی ہیلی نے سابق صدر ٹرمپ پر پہلی فتح حاصل کر لی ہے، واشنگٹن میں نکی ہیلی کو 62.9 جب کہ ٹرمپ کو 33.2 فی صد ووٹ ملے۔

نکی ہیلی اپنی آبائی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ہار گئی تھیں لیکن وہ امریکی تاریخ میں ریپبلکن پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

تاہم، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ کو نکی ہیلی پر بڑی برتری حاصل ہے امکان ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ جو بائیڈن سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store