افغان امن عمل میں اہم پیش رفت، زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں طالبان رہنما سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد فائل فوٹو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں طالبان رہنما سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں امن معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر، دیگر معاملات اور ان کے حل کے طریقۂ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اہم پیش رفت نظر آئی، دوحہ میں امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، اس دوران امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات میں افغانستان میں تعینات امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی خلیل زاد کے ہمراہ تھے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر اور افغانستان میں تشدد میں اضافے کی وجہ سے امن معاہدے میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

امن معاہدے کے تحت افغان حکومت کو طالبان کے پانچ ہزار قیدی رہا کرنا ہیں جس کے بدلے طالبان ایک ہزار افغان قیدیوں کو رہا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store