دنیا بھر میں کورونا کا وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا کا وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کرگئی فائل فوٹو دنیا بھر میں کورونا کا وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کرگئی

اٹلی، اسپین اور لندن سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے جس کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 2503 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31، 506 ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید سیکڑوں کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 31 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

اٹلی کے علاقے لومبارڈے اور میلان کو وبا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 7 ہزار 987 تک پہنچ گئی

1 لاکھ 98 ہزار 426 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 82 ہزار 763 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئیں جہاں 3237 افراد ہلاک ہوئے۔

اٹلی میں 2503 ، ایران میں 988، اسپین میں 533، فرانس میں 175، جنوبی کوریا میں 84، امریکا میں 115، برطانیہ 71، جاپان 29 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

install suchtv android app on google app store