سعودی عرب میں شاہی خاندان کی تین اہم شخصیات گرفتار، کس کے حکم پر کارروائی ہوئی؟ خبر آگئی

سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاریاں ولی عہد محـمد بن سلمان کے حکم پر کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی ،سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نواف بن نائف شامل ہیں۔

تینوں افراد مملکت سعودی عرب میں انتہائی اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔ شاہی شخصیات کو گرفتار کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 میں محمد بن سلمان نے اس وقت کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹا کر نظر بند کر دیا تھا۔

امریکی جریدے کے مطابق جمعے کے روز شاہی اراکین کو ان کے گھروں سے سعودی گارڈز نے حراست میں لیا۔ انھوں نے چہرے پر ماسک اور سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

محمد بن سلمان کو سنہ 2016 میں اس وقت عالمی پذیرائی ملی جب انھوں نے قدامت پسند ملک سعودی عرب میں متعدد اقتصادی اور سماجی اصلاحات کرنے کا عزم کیا۔

تاہم وہ اب تک متعدد تنازعات کی زد میں بھی آ چکے ہیں جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا ترکی کے شہر استنبول میں موجود سعودی سفارت خانے میں قتل شامل ہے۔

حالیہ دنوں میں سعودی عرب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں عمرے پر پابندی لگانا بھی شامل ہیں، اور اب بھی رواں برس حج کے منعقد ہونے پر سوالیہ نشان موجود ہیں۔

سعودی عرب نے پہلے ہی مسلمانوں کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن کورونا وائرس سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر اب اس پابندی میں سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز سعودی عرب میں مسجد الحرام کے مطاف اور مسجد نبوی کو کورونا وائرس کے انفکیشن سے بچاؤ کے لیے صفائی کی غرض سے بند کر دیا تھا لیکن اب اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store