دوران پرواز مسافروں کی ہنگامہ آرائی، دیکھیں لڑائی کی ویڈیو اس خبر میں

دوران پرواز مسافروں کی ہنگامہ آرائی فائل فوٹو دوران پرواز مسافروں کی ہنگامہ آرائی

برطانوی دارالحکومت لندن سے آسٹریلیا جانے والی ریان ایئر کی پرواز میں نشے میں دھت مسافروں نے کیبن کریو اور ایئرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔

مسافر ثاقب احمد نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 7 فروری کی ریان ایئر کی پرواز کا تجربہ بیان کیا۔ مسافر ثاقب احمد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ کبھی دوبارہ ریان ایئر کی پرواز میں سفر نہیں کریں گے۔

ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن سے آسٹریلیا جانے والی ریان ایئر کی پرواز میں نشے میں دھت مسافروں نے جہاز میں نہ صرف ہنگامہ آرائی کی بلکہ کیبن کریو اور ایئرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

نشے میں دھت مسافروں سے دوسرے مسافر نہ صرف پریشان ہوگئے بلکہ انہیں اپنی جان بھی خطرے میں نظر آ رہی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر نے خاتون سے کسی بات پر بحث شروع کی اور چیخنے چلانے لگا جس پر دیگر مسافر بھی بحث میں شامل ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

پولیس نے لڑائی میں ملوث 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا تھا جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

install suchtv android app on google app store