ایک آسٹریلوی شہری نے عجیب و غریب کارنامہ انجام دیا ہے جس میں اس نے بڑے سے کدو کو لیکر اسے کشتی کے طور پر استعمال کیا اور دریا تموت کو عبور کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈم فرکاسن نامی شخص نے اس سال ملک میں اگائے جانے والے سب سے بڑے کدو کو لے کر اسے چھوٹی کشتی میں تبدیل کر دیا اور آسٹریلیا میں دریائے تموت کو عبور کرنے نکل پڑا۔
تقریباً 408 کلوگرام وزنی اس کدو کو مارک میور نامی مقامی شہری نے اگایا تھا اور آسٹریلیا کے رائل ایسٹر شو میں سب سے بڑے کدو کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ یہ کدو آسٹریلیا کے کسی بھی شو میں ایوارڈ جیتنے والا اب تک کا سب سے بڑا کدو ہے۔
ایوارڈ کی تقریب میں اس کدو نے مارک کے دوست ایڈم فرکاسن کی توجہ حاصل کرلی۔ ایڈم نے مارک سے پوچھا کہ کیا وہ یہ کدو اپنے مویشیوں کیلئے چارہ بننے سے پہلے اسے کچھ دن کیلئے دے سکتا ہے جس پر مارک نے اجازت دی دے۔
اجازت ملنے پر ایڈم نے اس کدو کو لے کر اسے کھوکلا کرنا شروع کیا اور ایک چھوٹی سی کشتی کا روپ دے دیا۔ جس کے بعد ایڈم نے اس میں بیٹھ کر نیو ساؤتھ ویلز کے دریائے تموت میں ایک میل تک سفر کیا۔ اس دوران تقریباً سینکڑوں تماشائی نے یہ مظاہرہ دیکھا۔