دوران پرواز جہاز پر خطرناک حملہ، تمام مسافروں کو جان کے لالے پڑ گئے، بڑی خبر نے سب کو پریشان کر دیا

دوران پرواز جہاز پر خطرناک حملہ فائل فوٹو دوران پرواز جہاز پر خطرناک حملہ

ایتھوپیا ایئرلائن کے طیارے پر فضا میں لاکھوں ٹڈیوں نے حملہ کردیا اور اس غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ڈیجبوٹی سے ڈائر ڈاوا جارہی تھی کہ فضا میں اس کا سامنا لاکھوں ٹڈیوں سے ہوگیا، کئی ملین ٹڈیاں طیارے سے جا ٹکرائیں جس کے باعث ونڈ اسکرین گندی ہوگئی۔

پائلٹ نے ابتدائی طور پر وائپرز سے ونڈ اسکرین کو صاف کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے، لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں فضا میں طیارے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس اچانک پیدا ہونے والی صورتحال پر پائلٹ نے پرواز کا رخ موڑ دیا اور قریبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے انجن، پروں، نوز اور ونڈ اسکرین پر ٹڈیوں کے نشانات موجود ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے کے وقت چند ٹڈیاں جہاز کے اطراف موجود تھیں لیکن جیسے جیسے طیارہ آگے بڑھتا رہا تو ٹڈیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا اور غول کے غول طیارے کے اردگرد اڑتے رہے۔

install suchtv android app on google app store