ہسپتال میں فائرنگ کا افسوسناک واقع، خبر نے کہرام مچا دیا

ہسپتال میں فائرنگ کا افسوسناک واقع فائل فوٹو ہسپتال میں فائرنگ کا افسوسناک واقع

مسلح شخص کی ہسپتال میں فائرنگ کا افسوسناک واقع 6 افراد ہلاک، خبر نے کہرام مچا دیا

وسطی یورپ کے ملک جمہوریہ چیک کے اسپتال میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک کے شہر اوسٹراوا کے اسپتال میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد بندوق بردار شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔

جمہوریہ چیک کے وزیرداخلہ جان ہماسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اوسٹراوا فیکلٹی اسپتال کے ٹراما وارڈ میں صبح سات بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

جمہوریہ چیک کے وزیراعظم اینڈریج بابس نے بتایا کہ اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد میں زخمی بھی دوران علاج چل بسے۔

خیال رہے کہ اوسٹراوا شہر دارالحکومت پراگ سے 300 کلو میٹر دور واقع پے اور اپنی اسٹیل کی صنعت کے لیے مشہور ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 6 دسمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول بیس کیمپ پر مسلح شخص نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا جبکہ نیوی اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store