بے حسی کی انتہا، ڈاکٹر مسیحا بننے کے بجائے بن گئے جلاد، وجہ جان کر آپ کے بھی رونگھٹے کھڑے ہوں گے

ڈاکٹرز نے نومولود بچے کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ھے فائل فوٹو ڈاکٹرز نے نومولود بچے کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ھے

جناح ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آگیا جس نے ایک مرتبہ پھر ڈاکٹرز کی اس بےحسی کو بےنقاب کردیا جو لوگوں کو صحت سے متعلق ناقص سہولیات فراہم کرنے کی بڑی وجہ ہے۔

من پسند نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ' نہ کرائے جانے پر جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

آصفہ حماد نامی خاتون کو دو مرتبہ جناح ہسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ہسپتال کے سامنے موجود 'مخصوص لیبارٹری' سے ٹیسٹ نہ کرائے جانے پر انہیں داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

خاتون کے شوہر حماد جو پیشے سے ڈرائیور ہیں وہ اپنی اہلیہ کی حالت بگڑنے پر انہیں رات 2 بجے ہسپتال لےکر آئے، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے ہسپتال میں موجود مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

install suchtv android app on google app store