قابض اسرائیلی فوج کا غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر دھاوا

الشفا اسپتال فائل فوٹو الشفا اسپتال

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر دیا اور اسرائیلی ٹینکس کمپلیکس میں داخل ہوگئے، الشفا اسپتال میں 650 مریض، ایک ہزار طبی عملہ اور 5 سے 7 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔ شفا اسپتال میں محفوظ راہداری سے گزرنے والوں پر اسرائیلی فائرنگ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حماس نے اسپتال حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن کو قرار دے دیا ہے۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ حماس نے غزہ کے الشفا اسپتال میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کررکھا ہے، حما س نے وہاں اسلحہ ذخیرہ کر رکھا ہے۔

ترجمان الشفا اسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج شفا اسپتال کے بیسمنٹ تک پہنچ گئی اور بیسمنٹ کی تلاشی شروع کردی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ شفا اسپتال ڈاکٹر منیر باریش نے حملے کے بعد کہا کہ اپنا دفتر چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔

شفا اسپتال میں محفوظ راہداری سے گزرنے والوں پر اسرائیلی فائرنگ جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں پر قبضے کا دعویٰ کردیا جب کہ تیسرے بڑے پناہ گزین کیمپ شاطے پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حماس نے اسرائیلی فوج کے دعوے مسترد کردیے اور کہا خالی اور پہلے سے تباہ کی گئی عمارتوں پر خیالی قبضے کا اسرائیلی دعویٰ فتح ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

 

install suchtv android app on google app store