بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی بہت جلد ختم مگر مودی سرکار نے انہیں نئے جال میں پھنسا دیا، اہم خبر آگئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت فائل فوٹو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ نریندر مودی کی حکومت نے اہم قدم اٹھالیا۔

مودی سرکار نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کے لئے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ دفاع میں بنائی گئی اس نئی پوسٹ پر ان کی تعیناتی فور سٹار پوزیشن کی ہو گی اور وہ بھارتی فوج کو جدید ترین بنانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ بھارتی کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ہوں گے۔

بھارتی وزیراعظم نے جنرل راوت کو 31دسمبر 2106ء کو دو سینئر جرنیلوں کی موجودگی میں ترقی دے کر آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ جنرل بپن راوت بھارتی وزیراعظم کے فیورٹ شمار کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی وزیراعظم نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اعلیٰ افسران کی مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد فوری ریٹائرمنٹ ہی جمہوریت کا حقیقی حسن ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store