نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت دان مسئلہ کشمیر پر مودی سرکار پہ برس پڑے

نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت دان مسئلہ کشمیر پر مودی سرکار پہ برس پڑے فائل فوٹو نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت دان مسئلہ کشمیر پر مودی سرکار پہ برس پڑے

نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت دان ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے سے بھارت نے اپنی ساکھ گنوا دی۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ بھارتی ماہرمعیشت ڈاکٹر امرتیا سین نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے سے بھارت نے اپنی ساکھ گنوا دی۔

امرتیا سین نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، کشمیری قیادت کو گرفتار، نظربند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں کرسکتا۔

اس سے قبل 8 جون کو نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، کشمیریوں کی زندگی اور آزادی مودی کی مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری سے زیادہ اہم ہے۔

 

install suchtv android app on google app store