ٹرمپ کی بااعتماد ساتھی نے بیچ سفر میں انکا ساتھ چھوڑ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بااعتماد ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے استعفیٰ دے دیا ہے فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بااعتماد ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے استعفیٰ دے دیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بااعتماد ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سارا ایک ’جنگجو‘ اور مخلص ترجمان رہی ہیں جس نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا اب وہ جون کے اختتام پر اپنی آبائی ریاست آرکنساس منتقل ہو جائیں گی۔مستعفی ہونے والی سارا سینڈرز نے بھرائی اور کپکپاتی ہوئی آواز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی آبائی ریاست میں وقت گزارنے کی خواہش مند ہیں اور اسی لیے مستعفی ہورہی ہیں تاہم آنکھوں سے چھلکتے آنسو اُن کے الفاظ سے میل نہیں کھا رہے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے کہا کہ: 

صدر ٹرمپ نے سارا سینڈرز کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تاہم انہوں نے سارا سینڈرز کو اہم شخص اور نہایت نفیس خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جنگجو ہیں، ہم سب جنگجو ہیں، ہمیں اہداف کے حصول کے لیے جنگو بننا پڑتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store