امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو چھ ماہ کی جیل

پراسیکیوٹر واہر تلوس جایا نے بتایا کہ ہم گزشتہ ہفتے سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور آج دوپہر انہیں زبردستی عدالت لے کر آئے۔ فوٹو: اے پی پراسیکیوٹر واہر تلوس جایا نے بتایا کہ ہم گزشتہ ہفتے سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور آج دوپہر انہیں زبردستی عدالت لے کر آئے۔

انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں فلائٹ چھوٹنے پر امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو 6ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی انڈونیشیا کے شہر بالی میں چھٹیاں منانے کے لیے آئی برطانوی خاتون کے سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی فلائٹ میں نہ بیٹھ سکیں اور غصے میں آ کر انہوں نے امیگریشن افسر کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

گزشتہ سال جولائی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو جیسے ہی بتایا گیا کہ کئی ماہ قبل ویزے کے مدت ختم ہونے کے باعث انہیں 4 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا تو انہوں نے گالم گلوچ شروع کردی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی فلائٹ چھوٹنے کا ذمے دار امیگریشن افسر کو قرار دیتے ہوئے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔

43 سالہ اوج تقدس اس سے قبل کئی سماعتوں پر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر بدھ کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں چھ ماہ جیل کی سزا سنائی لیکن برطانوی شہری نے اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سزا سنائے جانے سے قبل انہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا لیکن بعدازاں گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔

پراسیکیوٹر واہر تلوس جایا نے بتایا کہ ہم گزشتہ ہفتے سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور آج دوپہر انہیں زبردستی عدالت لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم انہیں گرفتار کرنے پہنچے تو انہوں نے ہم سے لڑائی کرتے ہوئے لاتیں گھونسے مارنے کی کوشس کی۔

install suchtv android app on google app store