پیرو کے صدر پارلیمنٹرینزکے ووٹ خریدنے کے الزامات پرمستعفی

پیرو کے صدر پارلیمنٹرینزکے ووٹ خریدنے کے الزامات پرمستعفی فائل فوٹو پیرو کے صدر پارلیمنٹرینزکے ووٹ خریدنے کے الزامات پرمستعفی

پیرو کے صدر پارلیمنٹرینزکے ووٹ خریدنے کے الزامات پرمستعفی ہوگئے ہیں۔ پیڈرو پابلو کوزینسکی پر الزام تھا کہ انہوں نے مواخذے کی تحریک میں حق میں ووٹ ڈالنے کے عوض کانگریس کے دیگر اراکین کو پیسوں کی آفر کی تھی۔

ان پرالزام تھا کہ انہوں نے اتحادیوں کے ذریعے مواخذے کی تحریک میں پارلیمینٹریز کے ووٹ خریدنے کی کوشش کی تھی۔ صدر پیڈرو نے متعدد بار ان الزامات سے انکار کیا، اور اب تین ہفتوں بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

پیڈرو پابلو کوزینسکی نے کہا کہ مجھ پر تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، لیکن ملک کے وسیع تر مفاد میں عہدے سے مستعفی ہواہوں۔

ان کاکہناتھاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں سب متحد ہوکر رہیں اور کسی قسم کی انارکی نہ پھیلے۔

install suchtv android app on google app store