لاہور ہائیکورٹ کا صدر پی ٹی آئی کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بحفاظت صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم بھی معطل ہوگیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ انکے گرفتاری غیر قانونی قرار ہوگئی، یہ معاملہ کیسے اسلام آباد کی دائرہ احتیار میں جا سکتا ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا چاہیے یہی عدالت نے حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کریں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالتی حکم کو چلینج کر رکھا ہے، پرویز الٰہی کو پیش کرنے سے پہلے ہماری گزارشات سن لی جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں صرف یہی کہہ رہا ہوں کہ جو آرڈر عدالت کا ہے پہلے اس پر عمل درآمد ضروری ہے۔

قبل ازیں، ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو 11 بجے تک طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کیخلاف توہین عدالت اور حبس بے بجا کی درخواست دائر کی تھی۔

install suchtv android app on google app store