لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس فائل فوٹو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس

لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے گذشتہ پانچ روز سے لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکو خطے کے مجموعی امن امان کےلئے خطرناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعےمسائل حل کرنے کا کہا ہے۔

بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارت کی اپنی سرحدوں پر چین اور پاکستان دونوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی وزیردفاع نرملا ستھرامان کی زیرقیادت دفاعی کونسل نے 72 ہزار 400 رائفلز اور93ہزار 895چھوٹی بندوقیں خریدنے کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یعنی 60 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store