مودی کے بھارت میں اپنی ہی خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں،بی جے پی کی اتحادی جماعت کے کارندے پراجول ریوانا پر چار سو سے زائد خواتین کی عصمت دری کرنے کا الزام ہے
بھارتی جریدے کے مطابق پراجول ریوانا جنسی زیادتی جیسا سنگین جرم کرنے کے باوجود جرمنی فرار ہو گیا
ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کی اتحادی جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ پر متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا ملوث ہے جس سے عام انتخابات متنازعہ ہو گئے، الجزیرہ
پراجول ریوانا پر یہ الزام بھی عائد ہے کہ اس نے خواتین کے ساتھ اٹھائیس سو سے زائد بد سلوکی کی ویڈیوز کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بنگلور کی سابق کونسلر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ریواناجو بھارت سے فرار ہوا ہے اس نے مجھے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا
متاثرہ خاتون نے مودی پر الزام لگایا کہ مودی سرکار کو بارہا اس کیس کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا لیکن اسکے باوجود مودی نے کوئی ایکشن نہیں لیا
راہول گاندھی نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پہلے سے ان الزامات سے واقف تھی،
یہ جنسی اسکینڈل نہیں ہے بلکہ اجتماعی عصمت دری ہے اور مودی سرکار نے اجتماعی زیادتی کرنیوالے کی حمایت کی ہے
کانگریس کی جنرل سیکٹری پرینکا گاندھی نے کہا اس گھناؤنے جرم میں سینکڑوں خواتین کی زندگیاں برباد ہوئیں، کیا مودی جی آپ خاموش رہیں گے؟
مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پراجول ریوانا سے لا تعلقی کا اظہار کر کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا