منی پورمیں نسلی و قبائلی فسادات، سینکڑوں افراد ہلاک

 منی پور میں قبائلی فسادات فائل فوٹو منی پور میں قبائلی فسادات

مودی سرکار نے منی پور میں جاری فسادات کے ذمہ داران کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جس کے باعث عوام انتہائی متنفر ہیں۔

منی پور فسادات کے دوران دو سو بیس سے زائد ہلاکتیں اور دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں

حال ہی میں منی پور میں دو نوجوانوں کی ہلاکت نے صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔

مودی سرکار وفاقی اور صوبائی سطح پر منی پور فسادات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

پانچ سو ترسالیس نشستوں پر مشتمل لوک سبھا اسمبلی میں منی پور کی نمائندگی کرنے کیلئے محض دو نشستیں مختص کی گئیں ہیں اور ان پر بھی بی جے پی قابض ہے۔

اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کا اظہار کرچکی ہیں۔

منی پور میں میتی اور کوکی قبائل کے مابین تنازعے اور اسکے نتیجے میں جاری فسادات کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔

منی پور میں انتخابی عمل کے دوران بے شمار تشدد اور جھڑپوں کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

منی پور میں جاری قتل و غارت اور انسانی حقوق کی تشویشناک خلاف ورزیاں تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر لکھی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store