لندن کے برٹش میوزیم میں قائد اعظم کے مجسمے کی تقریب رونمائی

لندن کے برٹش میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی تقریب رونمائی فائل فوٹو لندن کے برٹش میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی تقریب رونمائی

برطانیہ کی سب سے بڑی لائبریری میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خوبصورت مجسمہ نصب کردیا گیا ہے تقریب رونمائی میں لندن کے میئر صادق خان بھی شریک ہوئے۔

لندن کے برٹش میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی گئی تقریب رونمائی کے موقع پر مئیر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ مجسمہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنےکابہترین طریقہ ہے۔ صادق خان نے مزید کہا کہ اس مجمسے کو اس کے مستقل گھر یعنی 'لنکنز اِن' منتقل کردیا جائے گا۔

پاکستانی ہائی کمشنز سیدابن عباس نےاس موقع پر کہا کہ قائداعظم کی قیادت کےسبب ہی پاکستان کاقیام عمل میں آیا۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں لندن کے اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار اشیاء اور جنوبی ایشیا کی نایاب دستاویزات نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store