لندن میں مہنگے مکانات خریدنے میں کس ملک کے شہری سب سے آگے؟

لندن فائل فوٹو لندن

آرام و آسائش سے بھرپور رہائش رکھنا ہر ایک کی خواہش ہو سکتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لندن میں مہنگے ترین گھر خریدنے میں کس ملک کے شہری سب سے آگے ہیں۔

لندن دنیا کے لوگوں کی بڑی تعداد کا پسندیدہ رہائشی مقام ہے جہاں وہ اپنے آرام و آسائش کے لیے گھر بھی خریدتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لندن میں دنیا کے اکثر ممالک کے شہریوں کی ذاتی رہائش گاہیں ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ کس ملک کے شہری لندن میں مہنگے ترین گھر خریدنے میں سر فہرست ہیں؟

اگر نہیں جانتے تو ہم بتاتے ہیں کہ لندن میں پرتعیش اور مہنگے ترین گھر خریدنے میں سب سے زیادہ سعودی عرب اور یو اے ای کی شہری سر فہرست ہیں۔

اس حوالے سے لندن میں مہنگے اور لگژری مکانات کی خرید وفروخت کرنے والے ایک ادارے نے حال ہی میں ختم ہونے والے سال کی رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں سے سعودی اور اماراتی شہریوں نے سب سے زیادہ یہاں گھر خریدے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2023 کے دوران لندن میں مجموعی طور پر 54 مہنگے گھر فروخت ہوئے ہیں اور ان گھروں کی مجموعی مالیت 1.3 بلین پاؤنڈ ہے جب کہ 2022 میں 49 مکانات فروخت ہوئے تھے۔

ادارے نے کہا ہے کہ لندن میں فروخت کئے گئے 60 فیصد مہنگے مکانات سعودی اور اماراتی شہریوں نے خریدے ہیں۔ اس کے بعد اس فہرست میں امریکی اور چینی شہریوں کا نام آتا ہے جنہوں نے مہنگے ترین مکانات خریدے ہیں۔

install suchtv android app on google app store