نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لی گئی

نوازشریف فائل فوٹو نوازشریف

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔ نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے۔

نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان آمد پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store